بیرسٹر گوہر علی خان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب

بیرسٹر گوہر  علی خان پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق  عمر ایوب بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا، حلیم عادل شیخ صدر پی ٹی آئی سندھ منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی بلوچستان کی صدارت کی نشست پر انٹراپارٹی الیکشن کوئٹہ میں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نتائج کا حتمی اعلان 3 مارچ کو کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔