صدر بائیڈن کے سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کیخلاف مواخذہ کا بل منظور

امریکی صدر جو بائیڈن کے سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مواخذہ کا بل منظور کر لیا گیا۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایوان نمائندگان میں سیکریٹری ہوم لینڈ سکیورٹی الیجینڈرو میئرکاس کے خلاف مواخذے کا بل منظور کیا گیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امیگریشن بل کے خلاف ووٹ دینے پر ایوان نمائندگان نے الیجینڈرو میئرکاس کے خلاف مواخذے کا بل منظور کیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ایوان نمائندگان میں مؤاخذے کا بل 213 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی کابینہ سیکریٹری کو مواخذے کا سامنا ہے

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔