گجرات میں چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

گجرات میں چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی ریلی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ کی ریلی پر فائرنگ  کے نتیجےمیں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

پولیس نے کہا کہ قیصرہ الٰہی کی ریلی پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نےفائرنگ کی۔وہ کارکنوں کے ساتھ رزلٹ تبدیل ہونے پر احتجاج کر رہی تھیں۔

دوسری جانب  چوہدری پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  این اے 64 کا رزلٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

https://twitter.com/MoonisElahi6
انہوں نے کہا کہ ہمارے پر امن احتجاج پر حملہ ان گاڑیوں نے کیا ہے ،اس کے بعد فائرنگ کر کے 2 آدمی زخمی کر دیے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔