بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہوں گا، اسد قیصر کا قرآن پرحلف

سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ قرآن پاک پر حلف لیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

واضح رہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے الیکشن کے بعد پارٹی چھوڑنے کی زیرگردش خبروں کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اسد قیصر نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابات کے بعد بھی وفادار رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 29 سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں قرآن پر حلف لینا عجیب لگتا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔