اپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملنا نظام کے منہ پر تھپڑ ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی میں شارعِ فیصل کے اپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ نظام کے منہ پر تھپڑ ہے۔

یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خاص لوگوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ سجا دی گئی ہے، ووٹ کے ذریعے ان سب کو شکست دیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو اس پر مسلط ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں مافیاز کے خلاف کھڑے ہو کر انہیں شکست دیں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔