پولیس نے دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیا، کرسیاں اٹھاکر لائٹیں بند کروا دیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیاگیا۔

رہنما ن لیگ دانیال عزیز آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور بطور آزاد امیدوار شکر گڑھ میں ان کا پہلا انتخابی جلسہ تھا۔

پولیس نے جلسے میں اسٹیج اور کرسیاں اٹھاکر لائٹیں بند کروا دیں۔ ڈی ایس پی کے مطابق جلسے کیلئے اجازت نامہ نہیں تھا، اس لیے جلسہ روک دیا گیا۔

اس حوالے سے دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ ہم کل اجازت لیکر دوبارہ جلسہ کریں گے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔