پی ٹی آئی میں سب کرپٹ ہیں، بات نہیں ہوسکتی، چیئرمین نظریاتی

پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں، میں ان سے بات نہیں کرسکتا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ سب کرپٹ ہیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ ’کیا ان سے اتحاد یا ٹکٹ جاری کریں گے؟‘

اس پر اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ان سےبات نہیں ہوسکتی، بیرسٹر گوہر جیسے کرپٹ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔