مریکی وزیر خارجہ بلنکن کی اماراتی صدر شیخ محمد سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ مشرق وسطیٰ میں قطر سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

انٹونی بلنکن نے ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کی۔ جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اماراتی صدر سے غزہ کی جنگ کے خطے میں پھیلنے سے بچانے کی کوششوں پر بات ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی ضروریات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اماراتی صدر کو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امریکا کے مسلسل پُرعزم ہونے سے آگاہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن متحدہ عرب امارات سے اب سعودی عرب جائیں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔