بلوچستان: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 جماعتوں کو نوٹس جاری

بلوچستان میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

نوٹس بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور جے یو آئی کے صوبائی صدور کو بھجوائے گئے ہیں۔

تینوں جماعتوں نے سریاب میں اسٹریٹ لائٹ پولز کو پارٹی پرچم سے پینٹ کیا۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت عوامی عمارت یا کسی دوسری عوامی املاک پر پارٹی کے جھنڈے نہیں لہرا سکتے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔