اللّٰہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے مولانا فضل الرحمن حملے میں محفوظ رہے، اسپیکرقومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمن حملے میں محفوظ رہے۔

اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر حملہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔