کراچی: گلبرگ میں دن دہاڑے گھر میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں کی نقدی اور زیورات لے گئے

کراچی: گلبرگ میں 3 ڈاکوؤں نے دن دہاڑے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے ڈھائی لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم، 8 سونے کی چوڑیاں اور موبائل فون لے گئے۔

پولیس کے مطابق گلبرگ بلاک 10 میں گزشتہ روز گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں گھر میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے دن دہاڑے لوٹ مار کی۔

واردات کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں مدعی کا کہنا ہےکہ 3 ڈاکو اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے گھر کے افراد کو کچن میں بند کیا اور گھر سے ڈھائی لاکھ روپے نقد رقم سمیت 8 سونے کی چوڑیاں اور 2 موبائل فون لے گئے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔