عوام کی خواہش ہے فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ڈیرا اسماعیل خان کے عوام کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں۔

اپنے بیان میں  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان این اے 44 سے انتخابات لڑے تو انہیں شکست دوں گا۔

 فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کے لیے انتخابات سے بھاگ رہے تھے۔

 پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی سربراہ نے معیشت، سردی اور امن و امان کے بہانے بنائے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔