حافظ آباد میں نرس مبینہ طور پر زہریلی گولی کھلائے جانے سے جاں بحق

حافظ آباد میں نجی اسپتال کی نرس مبینہ طور پر زہریلی گولی کھلائے جانے سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق زینب بی بی نجی اسپتال میں نرس تھی جسے گزشتہ روز تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا تھا۔ 

نرس نے ویڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسے نجی اسپتال کے ڈاکٹر نے زہریلی گولیاں کھلائی ہیں۔ 

بیان کے بعد زینب کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ 

پولیس کے مطابق نجی اسپتال کے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب نرس کے اہل خانہ نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں نرس کی لاش رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔