اسٹاک ایکسچینج کی مثبت لہر آٹھویں روز ٹوٹ گئی، 100انڈیکس 228 پوائنٹس کی کمی پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مثبت لہر آٹھویں روز ٹوٹ گئی، آج 100  انڈیکس 228 پوائنٹس کم ہوکربند ہوا ہے۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز  پر 100 انڈیکس نے  پہلی بار  61 ہزار کی سطح عبور کی اور  61  ہزار  555 کی نئی تاریخی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بنایا۔بعد ازاں مارکیٹ نے واپسی کی راہ لی اور کاروبار کا اختتام 228  پوائنٹس کم ہوکر 60 ہزار 502  پر ہوا۔بازار میں آج 69 کروڑ  22 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 27 ارب 3 کروڑ  روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 718 ارب روپے ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔