چینائی(سچ نیوز) بھارت میں 7 سالہ بچی گھر میں بیت الخلا بنانے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر اپنے والد کو گرفتار کرانے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں سات سالہ بچی نے اپنے والد کی گرفتاری کے لیے مقامی تھانے میں درخواست جمع کرادی۔درخواست میں کہا گیا کہ مجھے رفع حاجت کے لیے کھلے میدان میں جانا پسند نہیں، نرسری جماعت سے والد نے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن 5 سال گزرنے کے بعد بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ اس لیے وعدہ خلافی پر انہیں گرفتار کیا جائےسات سالہ حنیفہ اپنے والد کے خلاف درخواست جمع کرانے کے لیے اپنی والدہ کے ہمراہ اسکول سے براہ راست تھانے پہنچی اور ایس ایچ او کو اب تک اسکول سے ملنے والی ٹرافیاں، اسناد اور تحائف دیکر کر کہا ’یہ سب لے لیں لیکن میرے لیے بیت الخلا بنوادیں۔‘ایس ایچ او نے حنیفہ کے والد کو بلا کر ٹوائلٹ بنانے سے متعلق پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ میں آج کل بیروزگار ہوں اس لیے بیت الخلا کی تعمیر ادھوری رہ گئی ہے۔ رقم نہ ہونے کی وجہ سے بچی سے کئے گئے وعدے کی تکمیل میں تاخیر ہورہی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں کروڑوں افراد بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں جس میں غربت کےعلاوہ شعور کی کمی اور فرسودہ روایات کا عمل دخل بھی ہے۔
7 سالہ بچی ٹوائلٹ نہ بنانے پر والد کو گرفتار کرانے تھانے جا پہنچی
7 سالہ بچی ٹوائلٹ نہ بنانے پر والد کو گرفتار کرانے تھانے جا پہنچی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026