دمشق(سچ نیوز)شام کے نیشنل میوزیم کا کچھ حصہ خانہ جنگی کے باعث6 سال تک بند رہنے کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کے آغاز میں صدر بشار الاسد کی افواج نے دارالحکومت پر مکمل طور پر اپنا کنٹرول سنبھال لیا تھا تاہم ملک کے کچھ حصوں اب بھی لڑائی جاری ہے۔شام میں 7 سال سے جاری خانہ جنگی سے ساڑھے3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ ملک کے کئی تاریخی شہر اور مقامات تباہی کا نشانہ بنے۔شامی وزیر ثقافت محمد الاحمد نے کہا کہ عجائب گھر کا دوبارہ کھلنا یہ پیغام دیتا ہے کہ ملک کی ثقافتی ورثہ دہشت گردی سے تباہ نہیں ہوا ہے۔ عجائب گھر کا صرف ایک حصہ عوام کے لیے کھولا گیا ہے، تاہم عجائب گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ حکام پورے عجائب گھر کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔احمد دیب نے میڈیا کو بتایا کہ ہم قبل از تاریخ، قدیم مشرقی اور کلاسیکل اور اسلامی ادوار تک تمام ادوار کے نواردرات اس حصے میں نمائش کے لیے پیش کریں گے۔خیال رہے کہ شام اپنے محل وقوع کے لحاظ سے قدیم دور سے اہمیت کا حامل رہا ہے اور اس کا شمار قدیم تجارتی راستوں میں ہوتا ہے۔ شام اپنی متوع ثقافت اور تاریخی ورثے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے۔اس کے کچھ مشہور تاریخی مقامات جیسا کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی تاریخی ورثہ قرار دیا گیا شہر پلمائرا شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے میں چلاگیا تھا اور اس کا کچھ حصہ تباہ بھی ہوا تھا۔قدیم شہر حلب بھی مسلسل لڑائی سے تباہی کا نشانہ بنا ہے۔
6سال بعد دمشق کے نیشنل میوزیم کے دروازے عوام کے لیے دوبارہ کھل گئے
6سال بعد دمشق کے نیشنل میوزیم کے دروازے عوام کے لیے دوبارہ کھل گئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026