لاہور: (سچ نیوز ) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 50 سے زائد لیڈر جیل جائیں گے، اپوزیشن کے پاس نہ لیڈر شپ ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن صرف پیسہ بچانے کی سیاست کر رہی ہے، نہ ہی ان کا کوئی نظریہ ہے اور نہ ان کے پاس لیڈر شپ ہے۔ ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں،نوازشریف کیس کی کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے۔ بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ فواد چودھری نے اپنے پیغام میں 50 مزید رہنماوں کے جیل جانے کی پیش گوئی بھی کر دی۔