واشنگٹن(سچ نیوز)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک ساتھ 19 سیاہ فام خاتون ججز کی تقرری کو تاریخ ساز دن تصور کیا جارہا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے تمام 59 جوڈیشل امیدوار ہیرس کاؤنٹی میں کامیاب ہوئے، جن میں 19 سیاہ فام خواتین بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ سیاہ فام خواتین نے وسط مدتی انتخابات کے لیے اگست میں بلیک گرل میجک کے نام سے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا اور کمرہ عدالت میں ایک یادگاری تصویر بھی بنوائی تھی۔ہوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی میں سیاہ فام خواتین کی اتنی بڑی تعداد کو جج کا عہدہ ملنے پر سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی اور 19 سیاہ فام ججز کی تصویر ہوسٹن 19 کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہیرس کاؤنٹی امریکا کے دیگر 24 ریاستوں کے مقابلے میں سب سے بڑی ہے جہاں 45 لاکھ شہری آباد ہیں جس میں سے70 فیصد سیاہ فام ہیں۔رپورٹ کے مطابق نومنتخب سیاہ فام خاتون جج نے کہا کہ انصاف کے لیے یکساں مواقع نسل اور ذات سے بالاتر ہونا چاہیے، میرا خیال ہے کہ افریقین امریکی جج، خاتون جج اور عورت جج اب بینچ کا حصہ ہوں گی۔کرمنل کورٹ کے لیے نومنتخب سیاہ فام خاتون جج اریک ہیوگس نے فیس بک پر کہا کہ ہم یقیناً ہیرس کاؤنٹی کے کرمنل انصاف میں غیر معمولی اصلاحات لے کر آئیں گے۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مبارک ہو ہوسٹن 19، جب تم عدالت جاؤ گی تو آواز آئے گی کہ دیکھو امی فیصلہ سنانے سے پہلے کچھ اچھا پڑھ رہی ہیں، مجھے بہت پسند آیا۔
19 سیاہ فام خواتین امریکی ریاست ٹیکساس میں جج مقرر
19 سیاہ فام خواتین امریکی ریاست ٹیکساس میں جج مقرر
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026