گوجرانوالہ: (سچ نیوز) گوجرانوالہ میں جامکے چٹھہ ریلوے اسٹیشن کے قریب رکشہ ٹرین کی زد میں آ گیا، حادثہ میں رکشہ ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی۔
وزیرآباد میں جامکے چٹھہ ریلوے اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل رکشہ ٹرین کی زد میں آ گیا ، حادثہ میں زخمی رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد جو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو کے مطابق پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی کہ پھاٹک بند ہونے کے باوجود موٹر سائیکل رکشہ پٹری کراس کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگیا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے تاہم ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی۔ حادثہ کے بعد ٹرین جائے وقوعہ پر کچھ دیر رکنے کے منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔