واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ترکی نے شام میں کردوں پر حملہ کیا تو ہم اس کی معیشت تباہ کردیں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طویل عرصے سے جس کا انتظار تھا وہ کام اب شروع ہوگیا ہے، شام سے امریکی فوج کا انخلا شروع ہوگیا ہے لیکن ساتھ ہی داعش کو مختلف اطراف سے نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ اگر داعش نے دوبارہ سر اٹھایا تو اس پر نزدیکی امریکی بیس سے فضائی حملہ کیا جائے گا۔ اگر ترکی نے کردوں پر حملہ کیا تو ہم ترکی کی معیشت کو تباہ کردیں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم 20 کلومیٹر کا سیف زون قائم کر رہے ہیں اور یہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ترکی کو اشتعال دلائیں۔ امریکہ کے طویل عرصے تک شام میں قیام اور داعش کے خلاف کارروائیوں کا سب سے زیادہ فائدہ روس، ایران اور شام نے اٹھایا ہے۔ ہمارے فطری دشمنوں کے ساتھ ہم نے بھی اس سے فائدہ اٹھایا ہے اسی لیے اب وقت آگیا ہے کہ کبھی نہ ختم ہونے والی جنگوں کو ختم کیا جائے اور اپنی فوج کو گھر واپس لایا جائے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جو ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ ترکی کی معیشت کو کس طرح تباہ کیا جا سکتا ہے تو انہوں نے کہا یہ تو آپ کو صدر سے پوچھنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم نے کئی جگہوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں وہ شاید اس ہی کی بات کررہے ہوں گے۔’امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جو ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ ترکی کی معیشت کو کس طرح تباہ کیا جا سکتا ہے تو انہوں نے کہا یہ تو آپ کو صدر سے پوچھنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم نے کئی جگہوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں وہ شاید اس ہی کی بات کررہے ہوں گے۔’
”ہم ترکی کی معیشت کو تباہ کردیں گے اگر ۔۔۔ “ ٹرمپ نے اب تک کی سب سے بڑی دھمکی دے دی
”ہم ترکی کی معیشت کو تباہ کردیں گے اگر ۔۔۔ “ ٹرمپ نے اب تک کی سب سے بڑی دھمکی دے دی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026