لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایمبر ہرڈ بیساکھیوں کے سہارے چلنے لگیں۔
اداکارہ آج کل سپین میں مقیم ہیں، وہ اپنے گھر داخل ہو رہی تھیں جب فوٹوگرافر نے ان کی تصاویر لیں۔ امریکی میگزین کے مطابق ایمبر ہرڈ اپنی رہائشگاہ پر بیساکھیوں کے سہارے واپس آرہی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیویارک میں میراتھون کی ٹریننگ کے دوران ان کے کولہے کی ہڈی میں انجری ہوئی، اس سبب وہ بیساکھیاں استعمال کر رہی ہیں، یہ میراتھون نومبر میں ہونا تھی۔