ہارون آ باد (خرم شہزاد ملک) ڈائریکٹر محکمہ سول ڈیفنس پنجاب شاہدکیانی کی ہدایت پر ڈی سی بہاولنگر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آ باد عامر محمود چوھدری کی ایل، پی، جی گیس سلنڈر کی بلیک میں فروخت اور غیرقانونی ری فلنگ پوائنٹس کے خلاف دبنگ کاروائیاں کیں۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کے ارشد حمید سندھو،اے ڈی عظمت مدنی اور زاہد حسین انجم بھی انکے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود چوھدری نے ایکشن لیتے ہوئے متعدد پوائنٹس کو سیل کردیا اور بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں میری نظروں سے بچ نہیں سکتے 24 گھنٹے میری نظریں انکے تعاقب میں ہیں ایسے افراد اپنا محاسبہ خود کرلیں اور غیرقانونی ہتھ کنڈوں سے باز رہیں اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود چوھدری نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے وہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائیں گے