چھنگ دو (سچ نیوز) چین اور بھارت کے فوجیوں نے چین کے شہر چھنگ دو کی گلیوں میں چھپائے گئے یرغمالیوں کو بچانے کا آپریشن مکمل کیا جس کے ساتھ ہی چین اور بھارت کے درمیان دہشتگردی کے خلاف ہونے والی مشترکہ فوجی مشرقیں بھی مکمل ہوگئیں۔مشقوں کے بعد دونوں ممالک کے فوجیوں نے اپنے اپنے ہتھیاروں اور سامان کی نمائش کی اور مل کر گیت گائے۔ چینی سینئر افسر میجر جنرل لی شجونگ کا کہنا تھا کہ اس مشق کے ذریعے چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان گہری دوستی ہوئی اور مفاہمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ فریقین کا معیار جنگ بھی بلند ہوا ہے۔یاد رہے کہ 2007ءسے اب تک چین اور بھارت کے درمیان دہشتگردی کے خلاف 7ایسی مشقیں ہوئی ہیں جو کہ دونوں ممالک کے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے پختہ عزم کا اظہار ہے۔
































