اسلام آباد(ویب ڈیسک)ؒایوان صدر اسلام آباد میں چوہدری پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کے بعد پرویز الہیٰ نے صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا۔تقریب میں مونس الہیٰ، چوہدری وجاہت حسین، موسی الہیٰ، میاں محمود الرشید، زین قریشی، مراد راس، یاسمین راشد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تھے ۔