اسلام آباد(سچ نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گرفتاری کے وقت کہاں جارہے تھے ان کے ڈرائیور نے پولیس کو بتا دیا۔جیو نیوز کے مطابق ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی گلگت بلتستان فرار ہورہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی گھر سے چار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے، دو گاڑیوں میں بچے اور خواتین سوار تھے جنہیں چیک بھی کیا گیا۔جس گاڑی میں پرویز الہٰی سوار تھے وہ بلٹ پروف تھی، چیکنگ کیلئے پولیس نے روکا تو ڈرائیور نے دروازہ نہیں کھولا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کو شک ہوا اور گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی، پرویز الہٰی خود باہر نکلے اور اپنی گاڑی پر جانے کا اصرار کیا۔
چوہدری پرویز الہٰی گرفتاری کے وقت کہاں جارہے تھے؟ ڈرائیور نے پولیس کو بتا دیا
چوہدری پرویز الہٰی گرفتاری کے وقت کہاں جارہے تھے؟ ڈرائیور نے پولیس کو بتا دیا
-
منجانب qadir

- Categories: خبریں
Related Content
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
منجانب
AvaniAdmin
26/04/2026
ایران سےمزید 2 پاکستانی واپس آ گئے
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کر دیئے
منجانب
AvaniAdmin
17/04/2026
او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب فواد شیر کی سیکریٹری جنرل سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ
منجانب
AvaniAdmin
17/04/2026
کوونٹری فولزل وارڈ کی کمیونٹی کا کونسلر عبدالسلام خان کی مکمل حمایت کا اعلان
منجانب
AvaniAdmin
17/04/2026