پاکستان یواین منشور کے مقاصد،اصولوں کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے،اسحاق ڈار

پاکستان یواین منشور کے مقاصد،اصولوں کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کہا اقوامِ متحدہ کے منشور کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ   کیا اور  واضح کیا کہ بڑھتے ہوئے عالمی تنازعات اور بین الاقوامی اداروں پر کم ہوتا ہوا اعتماد تشویشناک ہے، مسائل  کے حل کے لیے کثیر الجہتی سفارت کاری ہی واحد قابلِ اعتماد راستہ ہے۔

اسحاق ڈار  نے سفارت کاری کے ذریعے امن کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا اور کہا پاکستان نے ہمیشہ مکالمے اور ثالثی کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کی حمایت کی ہے ۔ حالیہ مہینوں میں مختلف علاقائی کشیدگیوں میں کمی کے لیے فعال سفارتی کردار بھی ادا کیا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پُرامن، منصفانہ اور خوشحال دنیا کے قیام کے لیے تمام اقوام کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ سفارت کاری محض ایک ذریعہ نہیں بلکہ امن برقرار رکھنے کا سب سے پائیدار راستہ ہے ۔ پاکستان عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Exit mobile version