اسلام آباد( ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے پر قومی ٹیم کومبارکباد دی ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بابر اعظم ، رضوان اور شاہین آفریدی نے بہترین کھیل پیش کیا ۔
قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں فتح پر پاک فوج کی جانب سے بھی مبارکباد دی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا کہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد ، فائنل کیلئے گڈ لک ، پاکستان زندہ باد ۔
Congratulations Team Pakistan 🇵🇰 for a stellar performance and winning #SemiFinalT20WC. Good luck for the Final. Pakistan 🇵🇰 Zindabad!
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 9, 2022