لاہور (سچ نیوز )فری لانسنگ کیلئے دنیا کی دوسری بڑی ویب سائٹ ” فائیور “ نے پاکستان میں جاری انٹرنیٹ کے مسائل کے پیش نظر کلائنٹس کو آرڈرز کی تکمیل میں ممکنہ تاخیر اور رابطوں کے فقدان سے پیشگی آگاہی کیلئے پاکستانی فری لانسرسز کی پروفائلز پر خصوصی نوٹ آویزاں کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فائیور پر آویزاں کیئے گئے خصوصی نوٹ کے بارے میں فری لانسرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹویٹس کی جارہی ہیں اور حکومت سے انٹر نیٹ کو بحال کرنے کی آوازیں بلند کی جارہی ہیں کیونکہ اس سے ان کی سالوں کی محنت پر پانی پھرنے کا خطرہ موجود ہے ۔
