پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا احتجاج نہ کرنے کا بیان دینے سے گریز سامنے آیا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا احتجاج نہ کرنے کا بیان دینے سے گریز سامنے آیا ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام نے میرے موکل کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ایک بیان میں بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ کی میرے موکل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا احتجاج نہ کرنے کا بیان دینے سے گریز سامنے آیا ہے۔

وکیل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹی گھنٹوں انتظار کے بعد والد سے ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے ایسے اقرار نامے پر دستخط سے انکار کیا ہے، جس سے ان کے سیاسی حقوق متاثر ہوں۔

بیرسٹر تیمور ملک نے مزید کہا کہ اطلاعات ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو آج اٹک جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو کسی اور جیل منتقل کرنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوگی۔

Exit mobile version