پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے مختلف علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جو کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان، تاجکستان اور سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر اور مرکز افغانستان، تاجکستان بارڈر تھا۔

Exit mobile version