اسلام آباد(روزنامہ سچ نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے احتجاج ریڈ زون سے باہر کرنے کی درخواست کی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اندیشہ ہے یہ پی ڈی ایم احتجاج ریڈ زون یا شاہراہ دستور پر ہوتا ہے تو اسے کنٹرول کرنا کافی مشکل ہوگا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ لوگ بڑی تعداد میں احتجاج میں آنا چاہتے ہیں، لوگوں کو غم و غصہ ہے، جس طرح چیف جسٹس اور 3 رکنی بینچ فیصلے کر رہا ہے۔
