کوالالمپور(سچ نیوز) ملائیشیا کے بادشاہ سلطان محمد پنجم نے تخت سے دستبرداری کا اعلان کردیا، یہ پہلی بار ہے کہ ملائیشیا کے کسی بادشاہ نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری ہونے سے قبل استعفیٰ دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے دفتر کی جانب سے تخت چھوڑنے کے حوالے سے کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم 45 سالہ ملائیشیائی بادشاہ کے مستقبل کے حوالے سے چہ مگوئیاں گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری تھیں۔سلطان محمد پنجم نے اپنے دفتر سے رخصت بھی طلب کررکھی تھی، سن 1957 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سلطان محمد پنجم پہلے بادشاہ ہیں جنہوں نے تخت کو خیرباد کہا ہے۔ملائیشیا کے بادشاہ سلطان محمد پنجم 2016 میں تخت نشین ہوئے تھے، ملائیشیائی بادشاہ نے گزشتہ برس روس کی ایک حسینہ مس ماسکو سے شادی کی تھی۔قومی محل سے جاری کیے گیے بیان میں ان کے استعفے کی تصدیق کی گئی ہے، ملائیشیا کے بادشاہ گاڑی چلانے اور دیگر کھیلوں میں مہارت کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق سلطان محمد پنجم نے آکسفورڈ کے سینٹ کراس کالج اور آکسفورڈ سینٹر فار اسلامک اسٹڈیز سے تعلیم حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ ملائیشیا میں آئینی طور پر شاہی نظام رائج ہے جس کے تحت ہر 5 سال بعد ملائیشیا کی 9 مختلف ریاستوں کے حکمرانوں میں سے ایک تخت نشین ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے ملک میں شاہی حکام کی خصوصی ملاقات کی اطلاعات کے بعد بادشاہ کے مستقبل سے متعلق شکوک و شبہات میں شدت آئی تھی۔
ملائیشیا کے بادشاہ تخت سے دستبردار ہوگئے
ملائیشیا کے بادشاہ تخت سے دستبردار ہوگئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026