Martin Guptill surpasses Rohit Sharma to become the leading run scorer in men’s T20Is.#CricTracker #MartinGuptill #IREvsNZ #Cricket pic.twitter.com/VVHalXX94Z
— CricTracker (@Cricketracker) July 28, 2022
آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 40 رنز بنا کر روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ مارٹن گپٹل بدھ کو کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ کر مردوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے،مردوں کی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما 3379 رنز کے ساتھ سر فہرست تھے۔سکاٹ لینڈ کے خلاف مارٹن گپٹل نے 3379 رنز بنانے والے بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ یہ بڑا سنگ میل حاصل کیا۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین مارٹن گپٹل اب ٹی ٹوئنٹی میں 3,399 رنز ہیں جو شرما سے 20 رنز زیادہ ہیں۔
مارٹن گپٹل نے اس عالمی اعزاز کو اپنے نام کرنے کے لیے 116 ٹی ٹوئنٹی میچز کا سہارا لیا، جبکہ روہت شرما نے 128 میچز کھیلے ہیں۔بھارتی کپتان اگلے جمعہ سے شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔مختصر ترین فارمیٹ میں گپٹل کی اوسط 32.37 ہے جبکہ روہت کی اوسط 32.18 ہے۔بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 99 میچوں میں 50.12 کی حیران کن اوسط سے 3,308 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 2,894 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ 2,855 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری میچ میں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5/225 رنز بنائے، اور 66 رنز کی فتح اپنے نام کی۔