لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا

لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور(بلال اصغر سے)پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی حالیہ وائرل آن ایئر لمحے پر ہونے والی تنقید کے بعد سامنے آ گئیں اور اپنے مؤقف کی وضاحت کی ہے۔

 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس غیر اخلاقی کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

Exit mobile version