کراچی (روزنامہ سچ نیوز) شہر قائدؒ سے عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز مدینہ النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم روانہ ہو گئی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں سے بھی آج مزید پروازیں روانہ ہوں گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں حج آپریشن شروع ہو گیا جو 22 جون تک جاری رہے گا، قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز 200 سے زائد مسافروں کو لے روانہ ہوئی۔ کراچی ائیرپورٹ پر سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں حجاج کرام کو تمام ضروری معاملات سے آگاہی کے علاوہ ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعاوں کی درخواست کی گئی۔ پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ افسر امان اللہ قریشی سمیت دیگر حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔
