موغادیشو (سچ نیوز)افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے شاپنگ مال میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دھماکہ شدت پسند گروپ الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق دھماکہ موغا دیشو کے ہماروین ڈسٹرکٹ میں ہوا ، یہ علاقہ تجارتی مرکز ہے جہاں ہر وقت لوگوں کا رش لگا رہتا ہے۔ پولیس آفیسر محمد حسین نے بتایا کہ دھماکے کے باعث ایک عمارت کو نقصان پہنچا جس میں سے 11 لاشوں اور 10 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک ریسٹورنٹ بھی تباہ ہوگیا جبکہ بہت سی کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔خیال رہے کہ صومالیہ میں شدت پسند گروپ الشباب انتہائی متحرک ہے جو دارالحکومت سمیت پورے ملک میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔ الشباب نے گزشتہ دنوں صومالیہ کے پڑوسی ملک کینیا میں بھی ایک ہوٹل پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
صومالیہ کے شاپنگ مال میں کار بم دھماکہ، 11 افراد ہلاک
صومالیہ کے شاپنگ مال میں کار بم دھماکہ، 11 افراد ہلاک
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026