صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دیدی

سلام آباد (روزنامہ سچ
) صدر مملکت عارف علوی نے شہباز شریف اور راجہ ریاض کی سمری منظور کر لی جس کے بعد سینیٹر انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم مقرر ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم کے نام پر شہباز شریف اور راجہ ریاض کے مابین مشاورت کا ایک اور دور ہوا جس میں راجہ ریاض نے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا نام تجویز کیا تھا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اتفاق کا اظہار کیا تھا۔

شہباز شریف اور راجہ ریاض کے دستخط کے بعد مشترکہ ایڈوائس صدر مملکت کو ارسال کی گئی تھی۔

Exit mobile version