لاہور (سچ نیوز )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کرتار پور راہداری کا افتتاح 28 نومبر کو کیا گیا تھا جس میں بھارت کے دو یونین منسٹربھی شرکت کیلئے آئے تھے جبکہ بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہوئے ، نوجوت اپنی محبت اور خوش اخلاقی کے باعث پاکستانیوں کے دل میں ویسے ہی گھر کر چکے ہیں۔پاکستان میں جذباتی تقریر کر نے کے بعد بھارتی یونین وزیر ہرسمرت کور نے پہلے تو بھارت پہنچ کر فوری طور پر نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف محاذ کھولا اور خوب طعنے کستے ہوئے تنقید کے تیر چلائے تاہم اب وہ اپنی روایات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سیدھے بیان کو بھی الٹا لے کر نیا پراپیگنڈہ شروع کر رہی ہیں اور اس صورتحال پر یہاں یہ مثال دی جا سکتی ہے کہ ” چور چوری سے تو جاتا ہے لیکن ہیرا پھیری سے نہیں “ ۔ تاہم دوسری جانب شاہ محمود قریشی کے اس بیان کی وضاحت آج وزیراعظم نے جاری کر دی ہےہرسمرت کور باد ل کو اور کچھ نہ ملا تو انہوں نے شاہ محمود قریشی کے بیان میں رد وبد ل کرتے ہوئے اپنی مرضی کے الفاظ جوڑنے اور انہیں پھیلانا شروع کر دیا ہے ۔انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیا ہے ۔ہرسمرت کور بادل نے کہاہے کہ کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں بھارتی وزراءامن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوشش کے تحت شریک ہوئے جسے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈیا کو پھنسانے کیلئے گوگلی قرار دیا اس پر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرتی ہوں کہ سکھ برادری کے جذبا ت کو ٹھیس پہنچانے پر وزیر خارجہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔اس سے زیادہ ناگوار کوئی اور چیز نہیں ہو سکتی ۔
” شاہ محمود قریشی کے خلاف کارروائی کریں “ پاکستان آنے والی بھارتی وزیر نے عمران خان سے مطالبہ کر دیا
” شاہ محمود قریشی کے خلاف کارروائی کریں “ پاکستان آنے والی بھارتی وزیر نے عمران خان سے مطالبہ کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026