لاہور: (سچ نیوز) ٹی ٹوئنٹی کی رینک ون ٹیم پاکستان کا نمبر آٹھ سری لنکا کے ساتھ سیریز کا دوسرا میچ پیر کو ہوگا. آئی لینڈرز کی برتری نے شاہینوں کے لیے جیت اور کم بیک کو بڑا چیلنج بنا دیا.
زندہ دلان کے شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔ ٹیمیں، میدان اور وقت وہی شام ساڑھے چھ بجے لیکن پوزیشن بالکل مختلف، ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ رینک شاہینوں کو نمبر آٹھ آئی لینڈرز نے گزشتہ روز ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔
سیریز کے پہلے امتحان میں شاہین فیل، آٹھ بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے، سلیکشن پر بھی بڑے سوال، چونسٹھ رنز کی شکست کا کڑوا گھونٹ بھرنے والے قومی کھلاڑی کم بیک کے لیے پرجوش ہیں تاہم ٹیم کے بڑوں نے سر جوڑ لیے، جوڑتوڑ اور پلان بھی فائنل ہو گیا۔
ادھر مہمان آئی لینڈرز بھی ایک اور میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے بلکہ ون ڈے کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔