لاہور: (سچ نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں محمد حسنین نے دبنگ انٹری ڈال دی، کم عمر ترین ہیٹ ٹرک میکر بن گئے۔
نام محمد حسنین، عمر انیس سال، کیرئر کا تیسرا ٹی 20 اور بلے بازوں کو لگاتار شکار کرنے کا کارنامہ، قذافی سٹیڈیم لاہور کے تاریخی میدان میں سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی نوجوان بولر نے یادگار بنا لیا۔
فاسٹ بولر نے اپنے تیسرے اوور کی آخری گیند اور پھر آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر آؤٹ کر کے کارنامہ انجام دیا، اسے ہی کہتے ہیں چھوٹا نام، بڑا کام، محمد حسنین کم عمر ترین ہیٹ ٹرک میکر بولر بن گئے۔
محمد حسنین نے اکیس سالہ افغان بولر راشد خان کے کم عمری ریکارڈ کو اپنے قبضے میں کر لیا، نوجوان بولر فہیم اشرف کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بھی بن گئے۔