سیمی فائنل میں دردناک شکست کے بعد روہت شرما رو پڑے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سیمی فائنل میں دردناک شکست کے بعد روہت شرما رو پڑے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایڈیلیڈ ( ویب ڈیسک )ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے فائنل میچ میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بھارتی باولنگ بری طرح فلاپ ہوئی اور کوئی بھی باولر ایک بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوپایا جبکہ جوز بٹلر اور ایلیکس ہیلز نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے ہدف کو عبور کیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس صورتحال میں میچ ہارنے پر بھارتی کپتان روہت شرماکافی غمزدہ دکھائی دیئے اور آنکھیں نم ہونے کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

گزشتہ روز ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی شائقین کی جانب سے اپنی ٹیم اور بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر میمز کا بھی طوفان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے خاص طور پر ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ان کی کارکردگی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایسے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شکست کے بعد ڈگ آو¿ٹ میں آنکھوں میں آنسوو¿ں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سمیت پورے کوچنگ سٹاف کو آرام دے دیا گیا ہے۔

Exit mobile version