ماسکو (سچ نیوز) روس نے بین البراعظمی ہائپر سپرسانک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز چلنے والے سپرسانک سے بھی زیادہ تیز رفتارمیزائل ہائپر سپر سانک کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ’ایونگارڈ‘ نامی ہائپر سانگ میزائل کے کامیاب تجربے پر کہا کہ ’ہائپر سپرسانک میزائل سے دفاعی نظام غیرمعمولی مضبوط ہو گیا،میری ہدایات پر وزارت دفاع نے ہائپر سانگ میزائل تیار کرکے آخری اور حتمی تجربہ کیا۔روسی صدر نے مذکورہ کامیابی کو وزارت دفاع کیلئے ’مکمل‘ قرار دیا ہے۔ولادیمیر پیوٹن نے میزائل سے متعلق تجربے کے بارے میں اعلان مقامی ٹی وی پر اس موقع پر حکومتی اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے بتایا کہ روس کے دفاعی نظام میں بالکل نئے سٹراٹیجک ہتھیار کا اضافہ ہوا ہے جو 2019 کے اواخر میں قابل استعمال ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میزائل کا تجربہ کمکشڈکا کے دور افتادہ مشرقی حصے میں کیا گیا جس کا روسی صدر نے نیشنل ڈیفنس سسٹم کے کنٹرول روم سے جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق ہائپر سانک میزائل آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز رفتار سے اپنے ہدف کی طرف بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روسی صدر کے مطابق میزائل دفاعی نظام کو بھی دھوکہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
روس کا آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز میزائل کا کامیاب تجربہ
روس کا آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز میزائل کا کامیاب تجربہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر کا انکشاف
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
وزیرِ اعظم پاکستان کا دورہءِ قطر، قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا استقبال
منجانب
bilal asghar
16/04/2026
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026