اسلام آباد ( سچ نیوز ) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہاہے ، رنگ روڈ کی الائمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ، کسی گھر سے ذاتی تعلق ہو سکتاہے مگر کسی سوسائٹی سے مالی تعلق نہیں ہے ۔غلام سرور خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس انکوائری رپورٹ پر وزیر اعلیٰ نے ایکشن لیا تھا وہ متنازعہ ہو چکی ہے ، کل کابینہ اجلاس میں بھی انکوائری پر بات کروں گا،چاہتا ہوں تحقیقات کے لئے نئی کمیٹی بنائی جائے ، سابق ادوار میں رنگ روڈ عدم دلچسپی کے باعث نہیں بن سکی ، مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی تین تین بار اقتدار میں آئیں مگر منصوبے کا فیصلہ نہ کر سکیں ، موجودہ حکومت منصوبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ عناصر ہیں جو میرے پیچھے پڑے ہیں ، میرے خلاف پراپیگنڈے پر عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں ، میں اس چیکو اور میاو¿ں کو نوٹس دوں گا اور حساب لوں گا ۔