راولپنڈی (روزنامہ سچ نیوز )جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے میجر اور ایک سپاہی بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارودبھی برآمد ہوا ۔ فائر نگ کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان بھی شہید ہوئے ۔ میجر شجاعت حسین کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔