اسلام آباد (سچ نیوز) رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے کہا ہے کہ کہ حکومت سے چالیس دن کے اندر 65سال کا حساب مانگا جارہاہے ، مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے اتنے دن کافی نہیں ہیں،ہمیں پتہ ہے کہ کہاں کرپشن کا پیسہ موجود ہے لیکن یہ دوسرے ملکوں میں پڑا ہوا ہے ، اس پیسے کوواپس لانے کیلئے وقت لگے گا ۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہاکہ فواد چودھری اگر پارلیمانی زبان نہیں بول رہے تو کیا پارلیمان میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے پارلیمانی کام کئے ہیں؟ فواد چودھری کے جارحانہ رویے کی بہت سے وجوہات ہیں اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ مشاہد اللہ خان بہت غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے چالیس دن کے اندر 65سال کا حساب مانگا جارہاہے ، مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے اتنے دن کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ کہاں کرپشن کا پیسہ موجود ہے لیکن یہ دوسرے ملکوں میں پڑا ہوا ہے ، اس پیسے کوواپس لانے کیلئے وقت لگے گا ۔ یہ وہی ادارے ہیں جو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کررہے ہیں ، اربوں کی زمین واگزار کروالی گئی ہے اور مزید اربوں کی اراضی واگزار کروائی جارہی ہے ۔
حکومت سے چالیس دن کے اندر 65سال کا حساب مانگا جارہاہے:فیصل واڈا
حکومت سے چالیس دن کے اندر 65سال کا حساب مانگا جارہاہے:فیصل واڈا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023