لاہور(سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوززمان پارک کے اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ،ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی کی زمان پارک آمدہوئی ،ایس پی سول لائنز حسن جاوید بھٹی نے عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہدایات دیں۔
زمان پارک میں عمران خان کی سکیورٹی پر پہلے 106 اہلکار تعینات تھے ، ایس پی سول لائنز نے کہاکہ عمران خان کی سکیورٹی پر اہلکاروں کی تعداد200 کردی گئی ۔
