تحریک انصاف کے مظاہروں کے دوران وفاقی دارلحکومت میں کتنا نقصان ہوا ؟ رپورٹ جاری

تحریک انصاف کے مظاہروں کے دوران وفاقی دارلحکومت میں کتنا نقصان ہوا ؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد (روزنامہ سچ نیوز) حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کے دوران اسلام آباد میں ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگایا لیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہروں کے دوران ہونیوالے پرتشدد واقعات میں 25 کروڑ کا نقصان ہوا، احتجاج میں 15 گاڑیاں، 34 موٹر سائیکل اور 2 تھانوں کو نذر آتش کردیا گیا، پر تشدد واقعات میں پولیس کے 71 اور ایف سی کے 11 اہلکارزخمی ہوئے۔

Exit mobile version