بیرونی ممالک میں مقیم مسافروں کے مسائل حل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔سپنا وفا

دریائے غیر میں مقیم مسافروں نے اپنے ملک کو غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے چھوڑا ہے۔مشہور گلوکارہ

یورپ(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل)معروف و مقبول خوبصورت نوجوان گلوکارہ سپنا وفا نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم مسافروں کے مسائل حل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دریائے غیر میں مقیم مسافروں نے اپنے ملک کو غربت، بے روزگاری، اور دیگر مسائل کی وجہ سے چھوڑا ہے اور ملک سے باہر اپنے زندگی بسر کر رہے ہے اپنے قوم اور ملک کی ترقی کیلئے جدوجہد کر رہے ہے انہوں نے کہا کہ اچھے اخلاق انسان اور مسلمان کی پہچان ہے ہم سب مسلمانوں کو چاہئے کہ نفرت کی بجائے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ہمدردی کرے ایک دوسرے کے کام آئے آج جو پوری دینا کے لوگ کرونا وائرس کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے یہ سب ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے معروف گلوکارہ سپنا وفا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہم سب کو اپنے اعمال کو ٹیھک کرنا چاہیے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ زیادتی کی بجائے ہمدردی اور اخلاص کے ساتھ پیش آنا چاہیے ایک دوسرے کے پیچھے غلط بات کرنا بھی گناہ ہے ہم سب کو گناہ کے کاموں سے توبہ کرنی چاہئے اس برے وقت میں پشتون قوم کا متحد ہونا ضروری ہے پشتون قوم دنیا کے جس کونے میں بھی آباد ہوں انکا متحد ہونا از حد ضروری ہے اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا بھی ضروری ہے گلوکارہ سپنا وفا نے مذید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کی توفیق عطا کرے اور اللہ تعالی ہم سب کو ایک دوسرے کے ساتھ زیادتی سے نجات دیں اور ہم سب پر اپنا فضل و رحم کرے۔آمین

Exit mobile version