ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کی ایک اور اداکارہ تریشا کرشنن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 26 روز سے مکمل لاک ڈاو¿ن جاری ہے جس کے باعث بچوں کے دودھ، جان بچانے والی ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے، غاصب حکومت نے ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی بندکررکھا ہے۔مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاو¿ن کے باعث انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور اس پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ فلم نگری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنی حکومت کے ظلم پر بول اٹھیں ہیں۔بھارتی اداکارہ ارمیلا نے بھی ساس سسر سے رابطہ نہ ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور اب تامل فلم انڈسٹری اور بالی ووڈ کی اداکارہ تریشا کرشنن نے وادی میں لاک ڈاو¿ن کی صورتحال کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اداکارہ تریشا اقوام متحدہ کے ادارے ذیلی ادارے یونیسیف (اقوام متحدہ انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ) کی سیلیبریٹی ایڈوکیٹ ہیں، ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار پر پریشان ہوں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے اسکول بند کرنا بھی بچوں کے حقوق سلب کرنے کی ایک قسم ہے، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی بچوں کے خلاف تشدد کے مترادف ہے۔ایک سوال کے جواب میں تریشا کا کہنا تھا کہ بچوں کو بہتر تعلیم دے کر بہت سے مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 26 روز سے ہی اسکول، کالجز اور انسٹیٹیوٹ بند پڑے ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے وادی میں پرائمری سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم والدین نے کشیدہ صورتحال کے باعث بچوں کو سکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
بالی ووڈ کی ایک اور بڑی اداکارہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر برس پڑیں
بالی ووڈ کی ایک اور بڑی اداکارہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر برس پڑیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023