لاہور: (سچ نیوز) ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے، یوم عاشور 10 ستمبر کو ہو گا۔
سچ نیوز کے مطابق ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد ملک نئے اسلامی سال 1441 ہجری کا آغاز ہو گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وزارت مذہبی امور کا نمائندہ، محکمہ موسمیات، سپارکو اور نیوی کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند دکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا۔یکم محرم الحرام 1441 ہجری اتوار یکم ستمبر کو ہو گی جبکہ یوم عاشور 10 محرم بروز منگل 10 ستمبر کو ہو گا۔